16 مارچ، 2026، 1:47 PM

امریکہ ایران کے ساتھ جنگ سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے، العربیہ

امریکہ ایران کے ساتھ جنگ سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے، العربیہ

العربیہ چینل کے مطابق واشنگٹن پس پردہ دباؤ ڈال کر اسرائیل کو ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی چینل العربیہ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دلدل سے نکلنے کے لیے پس پردہ کوششیں کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق العربیہ کے تل ابیب میں موجود نامہ نگار محمد الصیاد نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے آغاز سے ہی امریکہ نے اسرائیل کو بڑے پیمانے پر عسکری مدد فراہم کی، تاہم اب واشنگٹن اس جنگ سے جلد نکلنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں میزائل دفاعی نظام کے لیے درکار انٹرسیپٹر میزائلوں کی کمی کی خبر بھی دراصل امریکیوں کی جانب سے سامنے لائی گئی۔ اس کے بعد امریکہ پس پردہ مختلف طریقوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈال رہا ہے تاکہ موجودہ جنگ کو ختم کیا جا سکے۔

الصیاد کے مطابق انٹرسیپٹر میزائلوں کی کمی کو منظر عام پر لانے کا مقصد بھی تل ابیب پر دباؤ بڑھانا تھا تاکہ وہ جنگ کے خاتمے کی طرف بڑھے۔

ادھر امریکی ویب سائٹ “سیمافور” نے بھی امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل کو دفاعی میزائلوں کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف محاذوں سے جاری میزائل اور ڈرون حملوں کے باعث اسرائیل کے اسلحہ کے ذخائر پر غیر معمولی دباؤ پڑ رہا ہے۔

اسی دوران اسرائیلی میڈیا نے بھی انکشاف کیا ہے کہ تل ابیب کے حکام نے باضابطہ طور پر واشنگٹن کو آگاہ کیا ہے کہ ان کے انٹرسیپٹر میزائلوں کے ذخائر تشویشناک رفتار سے ختم ہورہے ہیں۔

News ID 1938533

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha